بلوچستان عوامی پارٹی ضلع قلات کے انتخابات مکمل

اگلے تین سال کیلئے صدر بابو رمضان لانگو، سیکرٹری جنرل حاجی عبدالرحمن شاہوانی منتخب

پیر 19 اکتوبر 2020 23:16

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی ضلع قلات کے انتخابات مکمل،اگلے تین سال کیلئے صدر بابو رمضان لانگو جبکہ سیکرٹری جنرل حاجی عبدالرحمن شاہوانی منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کیمطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے الیکشن زیر صدارت پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر سردار نوراحمد بنگلزئی سیکرٹری اطلاعات فتح محمد جمالی ہوا۔

صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کیلئے مققرہ وقت تک ایک ایک امیدوار نے حصہ لیا جبکہ مد مقابل کسی بھی امیدوار نے حصہ نہ لیا اور ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوئے اس دوران پارٹی کے سینئر رہنماوں سید آغا حبیب شاہ سردار محمد انور ساسولی میر گہور خان نیچاری وڈیرہ دوست علی لہڑی عبدالمالک نیچاری ممتاز لانگو ماما خان محمد نیچاری حاجی یوسف لانگو سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے ضلعی الیکشن میں بابو رمضان لانگو ضلعی صدر حاجی عبدالرحمان شاہوانی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ نائب صدر سردار زادہ میر عبدالصمد عمرانی، سینئر نائب صدر حافظ منیر احمد بنگلزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیف اللہ لانگو، فنانس سیکرٹری میر محمد بقا لہڑی، چیئرمین میر کمال خان بنگلزئی،اسٹوڈنٹ سیکرٹری شعیب افضل نیچاری، سیکرٹری مذہبی امور مولانا محمد نور فاروقی، سیکرٹری اطلاعات کامریڈ عبدالسلام لانگو، لیبر ونگ سیکرٹری محمد دین لانگو، خواتین ونگ سیکرٹری بی بی رئیسہ گچکی و اقلیتی سیکرٹری نانک چند منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر امجد سلامی اپنے خاندان رشتہ دار سمیت سینکڑوں افراد کے ہمراہ آغا عرفان کریم گروپ سے مستعفی ہوکر بی اے پی میں شمیولیت کا اعلان کیا جبکہ بنڈخی سے حافظ وارث حافظ شیراحمد اپنے خاندان ساتھیوں سمیت جبکہ کشان شیخڑی سے سیاسی قبائلی رہنما منیر احمد بنگلزئی اپنے ساتھیوں سمیت سردار نوراحمد بنگلزئی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے باقاعدہ بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر چیف آف بنگلزئی سردار نوراحمد بنگلزئی، فتح محمد جمالی، نومنتخب ضلعی صدر بابو رمضان لانگو، نومنتخب ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمان شاہوانی، مولانا محمد نور فاروقی، امجد سلامی، حافظ وارث و دیگر نے کہا کہ بی اے پی شہدا کی پارٹی ہے شہید نوابزادہ میر سراج خان کی شکل میں اڑھائی سو افراد کے ساتھ جام شہادت نوش کرکے پارٹی کیلئے خون دیکر اس کی آبیاری کی۔

پارٹی وزیراعلی جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں محسن قلات وزیر داخلہ میر ضیا لانگو و دیگر کی رہنمائی سے متحد و منظم ہے بی اے پی پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے پارٹی کا وژن بے روزگاری کا خاتمہ امن وامان کی بحالی تعلیم صحت سمیت خوشحالی پر کام ہے جوکہ بی اے پی حکومت روز اول سے بلا تفریق ترقی کا جال بچھا کر خوشحال بلوچستان کیلئے گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر حکومت کے خلاف ناکام جلسے کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے جنہیں پہلے سے عوام نے مسترد کیا تھا اور اب بھی انہیں ناکامی کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ سابقہ منتخب نمائندوں نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا مگر میر خالد لانگو اور انکے بھائی میر ضیا اللہ لانگو نے جو خدمات مختصر عرصے میں سرانجام دیکر علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا وہ قابل فخر ہے ترقی کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا۔

انہوں نے نومنتخب ضلعی کابینہ کو مبارکباد پیشں کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ پارٹی کے منشور آئین پر چل کر پارٹی کو علاقے میں فعال منظم کرے گی اور علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جد و جہد جاری رکھتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پارٹی کارکنان نے ہم پر اعتماد کرکے جو زمہ داری سونپی ہے انشا اللہ پارٹی کو منظم کرنے اور حقوق کے حصول کیلئے ایمانداری اور مخلصی کیساتھ خدمات سرانجام دینگے۔ اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگی

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں