قلات،وزیراعظم کے خوشحالی منصوبہ گھریلو مرغبانی کا فروغ کے تحت مرغیاں تقسیم کا سلسلہ جاری

پندہ ہزار مرغیاں تقسیم ، دیگر مستحقین میں مزید یونٹس بھی تقسیم ہونگے، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک قلات ڈاکٹر نوراجان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:44

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیراعظم کے خوشحالی منصوبہ گھریلو مرغبانی کا فروغ کے تحت قلات میں مرغیاں تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اب تک پندہ ہزار مرغیاں تقسیم کی گئی ہیں ، دیگر مستحقین میں مزید یونٹس بھی تقسیم ہونگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک قلات ڈاکٹر نوراجان نے خبر رساں ادارے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انچارج سول ویٹرنری ہسپتال ڈاکٹر سعداللہ مینگل، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد مینگل، ویٹرنری ڈاکٹر منیر احمد مینگل و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پیکج کے تحت قلات کو پہلے فیز میں مرغی کی تقسیم شروع کی گئی تھی جس کے تحت ساڑھے چار ہزار مرغیاں تقسیم کی اسکے بعد عید الاضحی سے قبل بھی یونٹس تقسیم کئے گئے جبکہ دوسرے فیز میں مزید تین ہزار سے زائد مستحق کو ایک ایک یونٹ جوکہ نو مرغیاں اور ایک مرغا ہر یونٹ میں شامل ہیں تقسیم کئے گئے بعد میں دیگر یونٹس تقسیم کرکے اب تک پندرہ ہزار یونٹس تقسیم ہوئے ہے مزید پانچ ہزار مرغیاں تقسیم کرکے بیس ہزار کا ٹارگٹ پورا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں