کورم پورانہ ہونے پر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 3دسمبر تک کیلئے ملتوی

پیر 30 نومبر 2020 23:25

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کورم پورانہ ہونے پر اسمبلی اجلاس 3دسمبر تک کیلئے ملتوی کردیا پیر کے روز بلوچستان اسمبلی کااجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا تاہم اجلاس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے عدم موجودگی اور کورم پورا نہ ہونے پر 5منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی گئی تاہم کورم پورا نہ ہوسکا جس پر اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے اسمبلی سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ وزراء کو لیٹر لکھیں کہ وہ ہائوس میں موجودگی یقینی بنائیں اگر صوبائی وزراء ایوان میں حاضری یقینی نہیں بنائیں گے تو مجبوراً ہمیں سخت فیصلے کرنا ہونگے انہوں نے ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط لکھا جائے کہ انتظامیہ آفیسران سے متعلق سوالات ہوتے ہیں لیکن وہ اسمبلی اجلاس میں موجود نہیں ہوتے انہوں نے کورم پورانہ ہونے پر اسمبلی کا اجلاس 3دسمبر بروز جمعرات کو شام چار بجے تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں