قلات لیویز کی تین مختلف کاروایوں میں مختلف مقدمات میں مطلوب نو ملزمان گرفتار

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:16

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) قلات لیویز کی تین مختلف کاروایوں میں مختلف مقدمات میں مطلوب نو ملزمان گرفتار، تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی.

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ کی خصوصی ہدایات اور تحصیلدار قلات علی احمد کرد کی نگرانی میں لان آفیسر لیویز لان قلات جان محمد لانگو نائب رسالدار عبدالکریم مینگل اور نائب رسالدار محمد عمر محمد حسنی اپنے لیویز جوانوں کے ہمراہ تین مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر لیویز تھانہ قلات کو اقدام قتل اور لڑائی جھگڑوں کے مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان سعداللہ، محمد افضل، محب علی پسران دوست علی ساکنان پرہ،محمد عظیم، محمد ابراہیم پسران قمیسہ خان ساکنان مورگند، محمد یسین ولد گل محمد، سفرخان ولد دلمراد، سفرخان، محمداعظم پسران فیض محمد ساکنان شیخڑی تحصیل و ضلع قلات کو گرفتار کرکے زیرحراست لیویز تھانہ قلات رکھ کر مزید لیویز تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں