قلات میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوںنے رابطہ مہم تیز کر دی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:03

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) قلات میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے رابطہ مہم تیز کر دی گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات مولانا محمد قاسم لہڑی آغا عتیق الرحمن شاہ بی این پی مینگل کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل آغا قلندر خان احمدزئی جے یوپی کے مرکزی مجلس شوری ٰ کے رکن مولانا رحمدل حلیمی اور نیشنل پارٹی کے عہدیداران نے قلات انجمن تاجران ٹرانسپورٹرز سول سوسائٹی کے افراد قبائلی معتبرین ملازم یونینز سیاسی مذہبی جماعتوں اور دیگر مختلف مکتبہ فکر سے ملاقات کی اور انہیں بائیس اکتو بر کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں