wسینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس قلات کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

پیر 29 اپریل 2024 20:45

ٌ قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس قلات دوستین دشتی نے خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ ڈی ایس پی ایس ڈی پی او قلات عبدالرحیم ، ایس ایچ او قلات حبیب الرحمان بابئی ، ASHO نذیر احمد عمرانی، انسپکٹر کریم بخش، CIA انچارج عبدالوہاب زہری خصوصی گشت کرتے رہیں ایس ایس پی نے مختلف بی ایچ اوز کے دورے کئے، دورے کے موقع پر ٹیم کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھی جائے، کوئی بھی اہلکار ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں پولیو ٹیم کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی اپنی حفاظت کے لئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ایس ایس پی نے مختلف بی ایچ یوز میں 5 سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اور عوام کے لئے پیغام بھی دیا کہ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور خاص کر والدین کو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیئے کیونکہ پولیو معاشرے کے لئے ناسور کی حیثیت اختیار کر چکی ہے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے انہیں قطرے پلانا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرہ تشکیل دینا ہم سب کا مشترکہ قومی مشن اور فریضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں