یکم مئی کو قلات میں تاریخی ریلی نکال کر لیبر ڈے شاندار طریقے سے منائیں گے ، حاجی غلام قادر عمرانی

پیر 29 اپریل 2024 21:20

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) یوم مزدور شکاگو کے شہداء کو یاد رکھنے کے لئے یکم مئی کو قلات میں تاریخی ریلی نکال کر لیبر ڈے کو شاندار طریقے سے منائیں گے یکم مئی کو بی اینڈ آر آفس میں جمع ہوکر ریلی نکالیں گیاس موقع پر مختلف ٹریڈ یونین کے رہنماؤں حاجی غلام قادر عمرانی کامریڈ علی احمد میر دھنی بخش لہڑی حافظ عبدالقدوس عباسی جی ٹی اے بی کے ماسٹر محمد انور زہری و دیگر نے کہا کہ ملازمین نے متحد ہوکر اسٹیٹ الاؤنس کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا اب بھی مزدور یکجا ہیں متحد ہوکر مزدوروں کے حقوق کے لئے جدو جہد تیز کردیں حکومتی بے حسی کے باعث یونیورسٹی کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں تمام ملازمین مل کر مزدوروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرینگے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں