رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی ،2ملزمان گرفتار

بدھ 15 مئی 2024 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان رینجرز(سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب 2ملزمان عبدالمبین اور زین العابدین عرف زین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ وایمونیش اورمو ٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ملزمان نے 2023سے لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھو گر وپ)میں شامل ہو ئے اور وصی اللہ لاکھو کے کہنے پر کر اچی کے مختلف علاقوں کھارادر، سٹی ایریا اور لیاری میں متعد د تاجر حضرات کو بھتے کی پر چیاں اور دھمکی آمیز پیغاما ت دینے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں اور اسلحہ کی خرید وفروخت میں بھی ملوث رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کراچی کے علاقے کھارادرمیں رحمان بریانی اور ہنڈا لاکھانی شوروم پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ وصی اللہ لاکھو بیر ون ملک سے بھتہ وصولی کے لئے اپنا گروپ چلارہا ہے اورباہر سے بیٹھ کر ملزمان کو بھتہ وصولی کی ہدایات دیتا ہے اورشہریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیئے ملزمان کو اسلحہ وایمو نیشن بھی فراہم کر تا ہے۔ گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں