موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 21.1 فیصد کی کمی

منگل 18 ستمبر 2018 23:09

موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 21.1 فیصد کی کمی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) جولائی 2018ء کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 21.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ء کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات 69.2 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ جون 2018ء کے دوران درآمدات کی مالیت 87.7 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اس طرح جون 2018ء کے مقابلہ میں جولائی 2018ء کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 18.5 ملین ڈالر یعنی 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں