بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ ،فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا مزید150روپے مہنگاہوگیا

منگل 25 ستمبر 2018 20:46

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ ،فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا مزید150روپے مہنگاہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںایک ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید150روپے مہنگاہوگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1200ڈالر سے بڑھ کر1201ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے زیر اثر حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں129روپے کا اضافہ ہوا اورفی تولہ سونے کی قیمت59150روپے سے بڑھ کر59300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50711روپے سے بڑھ کر50840روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے مستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں