گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت کراچی سمیت سندھ بھیرمیں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی 24گھنٹوں کے لیے پھر معطل

پیر 17 دسمبر 2018 15:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت کراچی سمیت سندھ بھیرمیں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی پھر24گھنٹوں کے لیے معطل کردی گئی ہے ،جس کے نتیجے میں صوبے بھرکے تمام سی این جی اسٹیشنز بندہوگئے ہیں۔سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق گیس کی بندش گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت کی گئی آج (منگل)صبح گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہفتے کی رات 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال کی گئی تھی جو پھر معطل ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے کہا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح گھریلو صارفین ہیں، سی این جی اسٹیشنز کی ہفتے میں تین دن لوڈشیڈنگ ضرور ہوگی۔گزشتہ ہفتے ایس ایس جی سی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کو غیرمعینہ مدت تک گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی جس سے سندھ میں گیس کا بحران پیدا ہو گیا تھا۔گیس کے بحران سے سندھ کے تمام بڑے شہروں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی تقریبا بند ہو گئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں