فی تولہ سونے کی قیمت 87000 روپے ہوگئی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1481ڈالرسے بڑھ کر1489ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور10گرام قیمت میں343روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86600روپے سے بڑھ کر87000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74245روپے سے بڑھ کر74588روپے ہوگئی۔ جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم ر ہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں