رواں مالی سال کی پہلی ششماہی،درآمد کی جانے والی اشیا کی تفصیلات سامنے آگئیں
زرعی ملک ہونے کے باوجود ایک کھرب 6 ارب روپے سے زائد کی گندم درآمدکی گئی، سرکاری اعدادوشمار
منگل 19 جنوری 2021 13:58
(جاری ہے)
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران پاکستان نے 42 ہزار میٹرک ٹن ڈرائی فروٹ درآمد کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال2020-21 کے 6 ماہ کے دوران 7 ارب 94 کروڑ روپے کا ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر رواں سال جولائی سے دسمبر تک 163فیصد زائد مالیت کا ڈرائی فروٹ درآمد کیا تھا، گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 3 ارب روپے کا ڈرائی فروٹ درآمد کیا تھا، گزشتہ مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 14 ہزار میٹرک ٹن ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 24 لاکھ 89 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی جا چکی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران ایک کھرب 6 ارب روپے سے زائد کی گندم درآمد کی جاچکی ہے۔رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 5 لاکھ 68 ہزار 200 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی جاچکی ہیں، رواں سال 6 ماہ کے دوران 47 ارب روپے کی دالیں درآمد کی جاچکی، گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی نسبت 22 فیصد زائد کی دالیں درآمد کی جا چکی۔رواں سال جولائی سے دسمبر کے دوران ایک کھرب 53 ارب روپے سے زائد کے موبائل فون درآمد کئے جاچکے۔گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 96 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے، گزشتہ سال جولائی سے دسمبر کے مقابلے میں 59 فیصد زائد موبائل درآمد کئے گئے۔رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 71 کروڑ روپے کی مالیت کا 72 کلو سونا درآمد کیا گیا۔رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 6 کھرب93 کروڑ روپے کی مشینری درآمد کی گئی، گزشہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں0اعشاریہ01 فیصد کم مشینری درآمد کی گئی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
بس بس!قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ
خواتین کو ہراساں کرنا مجرمانہ عمل قرار دیا جائے،حمزہ علی عباسی کامطالبہ
کراچی کی مسجد سے چور کی لیپ ٹاپ چرانے کی ویڈیو وائرل، لوگوںکے دلچسپ تبصرے
کراچی، کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی،20 کروڑ مالیت کا سمگل شدہ کپڑا برآمد
پی آئی اےکی کراچی سے پہلی قبل از حج پروازمدینہ منورہ کے لئے روانہ ، قبل از حج آپریشن 10 جون تک جاری رہے ..
مشیرِ وزیر اعلی سندھ احسان الرحمان کی زیر صدارت آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایس ایس یو کمانڈوز کے تیسرے ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات
اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، امدادی رقم کے چیکس ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیرداخلہ کی بلوچستان میںپوست کے خاتمے کیلئے آپریشن کے دوران اہلکاروں پر حملے کی مذمت
-
سانحہ 9 مئی،خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست کا فیصلہ 14 مئی کو سنایا جائے گا
-
پاکستان کا تباہ کن سیلاب پرافغانستان سے اظہار افسوس، ترجمان دفترخارجہ
-
گورنر پنجاب کی داتا دربار، بی بی پاک دامن اور علامہ اقبال کے مزارات پر حاضری ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی کی
-
حکومت کے کچھ لوگ چیف جسٹس کو توسیع دینا چاہتے ہیں، توسیع دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے.قمرالزمان کائرہ
-
شہبازشریف کے اختیار میں کچھ نہیں‘ سیاسی ماحول بہتر بنانے کے لیے نواز شریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں.فواد چوہدری
-
ملک کے مختلف آبی ذخائر سے ایک لاکھ 85ہزار600کیوسک پانی جاری ، ارسا
-
سابق وفاقی زرتاج گل کاحج کی ادائیگی کے لیے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
-
’اوقات میں رہو‘ علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کو نئی وارننگ دیدی
-
الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر ارکان کو فی الحال ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کا فیصلہ
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بلاول زرداری ’’بھٹو ریفرنس اور تاریخ‘‘کے موضوع پر سیمینار میں مہمان خصوصی ہونگے