ملک کے مختلف آبی ذخائر سے ایک لاکھ 85ہزار600کیوسک پانی جاری ، ارسا

ہفتہ 11 مئی 2024 14:23

ملک کے مختلف آبی ذخائر سے ایک لاکھ 85ہزار600کیوسک پانی جاری ، ارسا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے اعدادو شمار کے مطابق ہفتہ کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 85ہزار600کیوسک جبکہ آمد 2لاکھ 33ہزار کیوسک رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی سطح 1469.54فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1398فٹ کے مقابلہ میں 55.54فٹ بلند ہے ، ڈیم میں پانی آمد 55ہزار 700کیوسک جبکہ اخراج 40ہزار کیوسک ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی سطح 1170.50فٹ ہے جو ڈیم کی انتہائی کم سطح 1050فٹ کے مقابلہ میں 120.50فٹ زیادہ ہے۔ منگلا کے مقام پر پانی کا اخراج 42ہزار جبکہ پانی کی آمد 73ہزار 700کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے ۔ کالا باغ ، تونسہ ، گدو اور سکھر کے مقامات پر پانی کا اخراج بالترتیب 97ہزار 300، 59ہزار 100، 41ہزاراور 11ہزار 900کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 72ہزار100 جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کےمقام پر اخراج 22ہزار ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں