کراچی، کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی،20 کروڑ مالیت کا سمگل شدہ کپڑا برآمد

کسٹمز انٹیلی جنس نے 24 مزدا ٹرک بھی تحویل میں لے لئے جبکہ رینجرز نے بھی کارروائی میں معاونت کی،سمگلنگ کی اطلاع موصول ہونے پراسے ناکام بنانے کیلئے خصوصی ہدایات اور احکامات جاری کئے گئے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 11 مئی 2024 11:35

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مئی 2024 ) کراچی کے علاقے آرام باغ میں کسٹمز انٹیلی جنس نے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20کروڑ مالیت کا سمگل شدہ کپڑا برآمد کرلیا،کسٹمز انٹیلی جنس نے 24 مزدا ٹرک بھی تحویل میں لے لئے جبکہ رینجرز نے بھی کارروائی میں معاونت کی،سمگلنگ کی اطلاع موصول ہونے پراسے ناکام بنانے کیلئے خصوصی ہدایات اور احکامات جاری کئے گئے۔

دوسری طرف پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کیا گیا۔سنیپ چیکنگ ناظم آباد ، مظفر کالونی اورجہانگیرآباد میں کی گئی، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ نے دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کر لئے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے مطابق گرفتار ملزمان میں بابر ایوب اور محمد سلمان شامل ہیں جو کہ فلائٹ نمبر پی کے 234 کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچے تھے۔ٹریول ہسٹری کے مطابق ملزمان نے گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران متعدد بار بیرون ملک سفر کیاتھا۔ شک کی بنیاد پر ملزمان کے سامان کی تلاشی لی گئی تھی۔ملزمان کے سامان سے 50 آئی فون 15 پرو میکس، 16 آئی فون 15 پرو، ے 100 ڈیٹا کیبلز اور 3 ایپل میک بک برآمد ہوئیں۔ ملزمان برآمد ہونے والی اشیاءکے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔کسٹمز نے سامان ضبط کرکے مسافروں سے تحقیقات شروع کردیں۔ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیاتھا۔کارروائی کے دوران کروڑوں کے موبائل فون پکڑے گئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں