آئی ایم سی نے مسلسل پانچویں بار سالانہ انوائرمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ2021 جیت لیا

بدھ 22 ستمبر 2021 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی ) نے 18ویں سالانہ انوائرمنٹ کانفرنس اینڈ ایکسیلینس ایوارڈز 2021 میں انوائرمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ برائے 2021 جیت لیا۔ ایوارڈ تقریب کا انعقاد نیشنل فورم برائے ماحول او صحت ( این ایف ای ایچ) نے کراچی میں کیا۔ سندھ کے وزیر بلدیات سیدناصر حسین شاہ نے اسد عبداللہ ، ہیڈ سی ایس آر اور میڈیا مینجمنٹ آئی ایم سی کو ایوارڈ دیا۔

آئی ایم نے مسلسل پانچویں سال یہ ایوارڈ جیتا ہے جبکہ2004سے یہ گیارواں ایوارڈ ہے ۔ این ایف ای ایچ کی طرف سے آئی ایم سی کی کاربن سے پاک ماحول کیلئے کردار اور کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ، انڈس موٹر نے کہا’’ این ایف ای ایچ کی پاکستان میں ماحول ، ہیلتھ کیئراور تعلیمی مسائل پر عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

ماحول کے تحفظ کیلئے مسلسل کوششوں کے اعتراف میں آئی ایم سی کیلئے ایوارڈ ہمارے لئے باعث فخر ہے اور اعزاز ہے۔انہوں نے مزید کہا’’ ماحولیاتی تباہی پاکستان کیلئے تشویش کا باعث بنتی جارہی ہے اور ذمہ دار شہری کے طور پر ہم میں سے ہر ایک شخص، کارپوریٹ اداروں اور افراد کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ ماحول کو درپیش خطرات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اگر بات کی جائے سرسبز پاکستان کی تو آئی ایم سی نے اپنے ملین ٹری پلانٹیشن کے تحت یونائیٹڈ نیشنز آف پاکستان اور ڈبلیوڈبلیو ایف کے اشتراک سے پانچ لاکھ درخت لگائے ٹویوٹا انوائرمینٹل چیلنج 2050 کے تحت آئی ایم سی نے رواں سال اپریل میں پاکستان میں آٹو موبائل انڈسٹری میں سب سے بڑی روف ٹاپ فوٹو والٹک سولر پلانٹ کا افتتاح کیا جو ٹویوٹا ایشیا پیسفک ریجن میں اس طرح کا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں