پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا الفلاح کنزیومر انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کے اِجرا کا اعلان

پیر 17 جنوری 2022 22:56

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا الفلاح کنزیومر انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کے اِجرا کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کی جانب سے الفلاح کنزیومر انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ACIETF) کے اِجرا کا اعلان کرنے کے سلسلے میں ایک گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس ای ٹی ایف کے آغاز کے بعد یہ پی ایس ایکس میں چھٹی ای ٹی ایف لسٹنگ شمار ہوئی۔ تقریب میں ایم ڈی اور سی ای او پی ایس ایکس، فرخ ایچ خان؛ سی ای او بینک الفلاح لمیٹڈ، عاطف باجوہ؛ الفلاح جی ایچ پی انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او نبیل ملک کے علاوہ تینوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی شامل تھی۔

ایم ڈی پی ایس ایکس، فرخ خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ، ’’ای ٹی ایف عالمی کیپٹل مارکیٹس میں ایک جدت پر مبنی پراڈکٹ ہیں اور پی ایس ایکس میں چھٹے ای ٹی ایف کا اندراج عمل میں آنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

الفلاح کنزیومر انڈیکس پی ایس ایکس ای ٹی ایف میں صارفین پر توجہ مرکوز کرنے والا پہلا ای ٹی ایف ہے اور یہ مارکیٹ کے 13ویں انڈیکس، الفلاح کنزیومر انڈیکس کو ٹریک کرے گا۔

یہ بازارِ حصص کے ای ٹی ایف کے شعبے میں ایک قابلِ قدر اضافہ ہے جو یقینی طور پر خوردہ اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا۔ میں الفلاح انویسٹمنٹ کو اس جدید نئے ای ٹی ایف کو شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘ایکسچینج ٹریڈڈ،فنڈ فنڈ کی ایک قسم ہے جس میں سیکیورٹیز کی ایک باسکٹ ہوتی ہے جو عام طور پر ایک اساسی انڈیکس کو ٹریک کرتی ہے، چونکہ ایک ای ٹی ایف کے اندر متعدد اسکرپس ہیں، تو یہ متفرق پسند سرمایہ کاروں کے لیے ایک مقبول انتخاب ہو سکتے ہیں۔ ای ٹی ایف ان سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے جن کے پاس موثر طریقے سے منافع بخش اسٹاک کا انتخاب کرنے کے لیے وقت یا فنانس کی کمی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں