سندھ کے انڈسٹریل زونز میں انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا گیا ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

منگل 14 مئی 2024 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیا۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران سید رضا حسین، محمد علی ، عمران، بابر خان اور دیگر نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت کو صنعت کاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہائی کروائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے انڈسٹریل زونز میں انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا ہے۔

گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق وفاقی حکومت سے بات کریں گے ۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صنعت کاروں کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کے ویژن اور ہدایت پر صوبے میں نئے انڈسٹریل زونز قائم کئے گئے ہیں اور سائٹ کے دفتر میں صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لئے ون اسٹاپ سلوشن کا منصوبہ جلد فعال بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ہر طرح صنعت کاروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دروازے صنعت کاروں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں