جامعہ اردو کے وائس چانسلرسے نان ٹیچنگ اسٹاف کے صدر عدنان اختر کی ملاقات

جمعرات 16 اگست 2018 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کی غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن ( گلشن کیمپس) کے صدر عدنان اختر اور دیگر عہدیداروں نے ڈاکٹر سید الطاف حسین سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں مستقل وائس چانسلر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید اظہار کیا کہ وہ جامعہ اردو کی ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جامعہ کا تقدس بحال کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی اردو یونیورسٹی کی غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن ( گلشن کیمپس) کے صدر عدنان اخترنے ڈاکٹر سید الطاف حسین کی مستقل وائس چانسلر تعیناتی کے بعد ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن ( گلشن کیمپس) کے صدر عدنان اختر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے ڈاکٹر سید الطاف حسین کو مستقل وائس چانسلر نامزد کر نا قابل تحسین ہے۔ڈاکٹر سید الطاف حسین قائم مقام وائس چانسلر کی حیثیت سے بھی بھرپور ذمہ داری اداکر رہے تھے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ مستقلی کے بعد وہ انقلابی اقدامات سے جامعہ کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں