محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا اوپن ہائوس سیشن کل ہوگا

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے نئے سیمسٹر سپرنگ 2019ء کے لئے جاری داخلوں کے سلسلے میں کل جمعہ کو یونیورسٹی کیمپس میں اوپن ہائوس سیشن 3 بجے دن سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا جس کے دوران یونیورسٹی کے تمام ڈین، شعبہ جاتی سربراہان اور سینئر اساتذہ طلبہ اور ان کے والدین کو یونیورسٹی کی جانب سے پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں سے آگاہ کریں گے۔

یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ بھی اس دوران موجود رہیں گے۔ واضح رہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی جس کو چارٹرڈ انسپیکشن اینڈ ایولشن کمیٹی، سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیٹی کی جانب سے سندھ میں نجی شعبہ کی یونیورسٹیوں میں جنرل کیٹگری میں نمبر ون پوزیشن دی گئی ہے نے اس بار اپنے بیچلرز ڈگری پروگراموں میں بی بی اے اور بی ایس۔

(جاری ہے)

بائیو سائینسز، کمپیوٹر سائینس، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور اکاونٹنگ و فنانس میں داخلوں کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی کے ماسٹرز ڈگری پروگراموں میں ایم بی اے (گریجویٹ) اور ایم ایس، مینجمنٹ سائینس، اکنامکس اینڈ فنانس، پروجیکٹ مینجمنٹ، کمپیوٹر سائینس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، بائیو انفارمیٹکس اور بائیو ٹیکنالوجی میں داخلے کئے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے نئے سیمسٹر میں داخلوں کے لئے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعہ21 دسمبر ہے جبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار 23 دسمبر کو یونیورسٹی کیمپس میں صبح 10 بجے ہو گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں