جامعہ کراچی، ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

پیر 20 مئی 2019 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 4300/= روپے فیس کے ساتھ 31 مئی 2019 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2012 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں