محمد علی جناح یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ (آکل) ہوگا

ہفتہ 24 اگست 2019 18:16

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے اگلے ماہ سے شروع ہونے والے نئے سیمسٹر میں داخلہ ٹیسٹ اتوار 25 اگست کو صبح دس بجے یونیورسٹی کے مین کیمپس واقع شارع فیصل میں منعقد ہوگا۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ 24 اگست کی شام تک درخواست جمع کرانے والے امیدوار ٹیسٹ میں شرکت کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ماجو نے اپنے اگلے سیمسٹر سے الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، بائیو سائینسز، کمپیوٹر سائنس، سافٹ وئیر انجینئرنگ، بائیکولوجی، مارکیٹنگ، اکاونٹس اینٖڈ فنانس، بائیو ٹیکنالوجی، پراجیکٹ مینجمنٹ، بائیوانفارمیٹکس اور مینجمٹ سائینسز کے بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلے کے اعلان کئے تھے جبکہ 14 سال میں گریجویشن کی ڈگری لینے والوں کے لئے دو سالہ ڈگری پروگرام بی بی اے، بی ایس۔اکاونٹنگ اینڈ فنانس اور ماسٹر آف کمپیوٹر سائنس کے نئے پروگرام بھی شروع کئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں