پاکستان تحریک انصاف حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی اراکین اسمبلی کی جانب سے نو مئی واقعے پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعرات 9 مئی 2024 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی اراکین اسمبلی کی جانب جمع کرائی جانے والی قرارداد کہ متن میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین عمران خان کو نشانہ بنایا گیا۔پاکستان تحریک انصاف اور اداروں کے بیچ دوریاں پیدا کروا کر پی ڈی ایم میں شامل کرپٹ سیاستدانوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔

نو مئی کو پی ٹی آئی کے سترہ بے گناہ ورکروں کو شہید کیا گیا ہزاروں ورکروں کو گرفتار کیا۔چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جھوٹے بے بنیاد کیسز بنائے گئے جس کی یہ ایوان شدید مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نو مئی کے اصل کرداروں کا سامنے لایا جائے۔

(جاری ہے)

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نو مئی 2023 کے روز ہونے والے ناخوشگوار واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیوز بھی عوام کے سامنے لائیں جائیں۔

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نو مئی واقعات پر صاف شفاف جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں۔اصل ملک دشمن کرداروں کو منظر عام پر لایا جائے۔ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نو مئی کے جھوٹے کیسز میں جیلوں میں قید بانی چیئرمین عمران خان، سابقہ خاتون اول بشرا عمران،مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما، خواتین رہنما اور ورکز کو فوری رہا کیا جائے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں