جامعہ اردو کے وائس چانسلر پر تشدد کا مقدمہ درج ، 30 طلبہ گرفتار

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین پر تشدد کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کر لیا گیا ۔مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیس سے زائد طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب معاملے کے بعد جامعہ اردو کے تینوں کیمپسز کے اساتذہ اور ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور متفقہ طور پر پیر تک تمام کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

جامعہ اردو کے ملازمین نے ایڈمن بلاک کے سامنے طلبہ تنظیم کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین پر حملے کے بعد ملوث طلبہ کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو واقعے کی مکمل رپورٹ بنائے گی۔جامعہ اردو کے وی سی کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس سمیت کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رابطہ نہیں کیا تاہم قانونی کاروائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں