جامعہ کراچی میں2024 ء کی پہلی شجرکاری مہم کا آغاز
اسماعیل انڈسٹریز جامعہ کراچی کو مختلف اقسام کے کُل 60000 پودے فراہم کرے گی تیزی سے تبدیل ہوتی موسمیاتی صورتحال حال کے باوجود کراچی کو کنکریٹ کا شہربنایاجارہاہے، ڈاکٹر خالد عراقی
ہفتہ 20 اپریل 2024 22:34
(جاری ہے)
قبل ازیں اسماعیل انڈسٹریز لیمیٹڈکے ڈائریکٹر حامد اسماعیل کی قیادت میں آنے والے وفد جس میں اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی کلچر اینڈ سسٹین ایبیلیٹی لیڈر مشک اُداسی، ڈپٹی منیجر ایڈمن آپریشنز فرحان محمود، منیجر ایچ آر سروسز انیس احمد، اسسٹنٹ مینیجرمسعود احمد صدیقی اور اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی سسٹین ایبلٹی اسپیشلسٹ ارحمہ طارق شامل نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی، پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم صدیقی، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر سلمان زبیر ایڈوائزر کیمپس سیکیورٹی افیئرز اور دیگر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر حامد اسماعیل نے بتایا کہ وہ کراچی کو سرسبز و شاداب شہر بنانے کے لیے جامعہ کراچی کے ماہرین نباتیات وماحولیات کے تجربات سے استفادہ اور سرسبزوشادابی کے اس سلسلے کو ملک کے دیگر حصوں تک وسعت دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں دبئی جسے دنیا کے بہترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے نے اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ بارش کا سامنا کیا ہے اور بارش کے پانی سے پورا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کے علاوہ امریکہ اور چین کو بھی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے پاس بے شمار وسائل اور جدید ترین ٹیکنالوجیز ہیں لیکن حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انہیں خاطرخواہ نقصان اٹھانا پڑااوردنیا ہر 10 سال بعد موسمی حالات اور درجہ حرارت میں واضح تبدیلی دیکھ رہی ہے۔حامد اسماعیل نے بتاکہ انڈسٹریز کافی عرصے سے ضرورت مند لوگوں کو پینے کا صاف پانی اور میڈیکل کیمپ فراہم کر رہی ہے اور اب پاکستان میں گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کام کرناچاہتی ہے۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے حاضرین کو بتایا کہ جامعہ کراچی میں سال میں تین سے چارشجرکاری مہم کا آغاز ہوتاہے جس میں مقامی پودوں کی نہ صرف شجرکاری بلکہ ان کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایاجاتاہے جس کا منہ بولتاثبوت جامعہ کراچی میں موجود ہریالی ہے۔جامعہ کراچی مختلف کارپوریٹ سیکٹر کے اشتراک سے طلباوطالبات کو بھی جامعہ میں شجرکاری کے بھرپورمواقع فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی، سیلاب اور سخت موسمی حالات کے سنگین چیلنجوں سے نبردآزماہونے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اورموسمیاتی تبدیلیوں سے کا مقابلہ کرنے کے لئے من حیث القوم ہم سب کو اپنا اپنا کردار اداکرناچاہئے۔تیزی سے تبدیل ہوتی موسمیاتی صورتحال حال کے باوجود کراچی میں شجرکاری اور ہریالی کے بجائے اس کنکریٹ کا شہربنایاجارہے،کراچی جیسے میگاسٹی کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کے لئے تواترکے ساتھ شجرکاری اور اس کی دیکھ بھال ناگزیر ہوگئی ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا
پرفارمنس پر تنقید، شارمن سہگل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کمنٹ آپشن بند کردیا
اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا
آڈیشن دینے گیا تو زمین پر بیٹھنے اور چوکیدار کے کولر سے پانی پینے کا کہا گیا،: منیب بٹ
اداکارہ زارا نور کا بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ہونیوالی تقریب میں ڈانس
شاہی سید کی ایمل ولی خان کو اے این پی کا بلا مقابلہ مرکزی صدر، محمد سلیم خان کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے ..
سوچ کراچی کا اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاندانوں کی دادرسی کیلئے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان
عوامی رابطے اور کارکنان وذمے داران کی تربیت ناگزیر ہے،عبدالواحد شیخ
محمد حسین محنتی کاترکیہ میں سعادت پارٹی کے دفتر کا دورہ
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
محکمہ صحت سندھ کی ضلع دادو میں بچوں کی ہلاکت کے دعوے کی میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید
ہم امن و امان کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ شہر کراچی کی رونقیں بڑی قربانیوں سے حاصل کی ہیں، سید مراد علی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے سے نون لیگ کی قیادت میں حکمران اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر چیف جسٹس برہم
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ملک سے مایوسی ختم کر کے ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ترقی کی امید ہو. مصدق ملک
-
خواجہ احمد حسن،خواجہ دبیر حسن کے والد اور خواجہ رمیض حسن رہنما مسلم لیگ ق کے ماموں خواجہ منیر حسین کا ختم و مجلس ترحیم ان کی رہائش گاہ پر منعقد،
-
آئین کا حلیہ بگاڑنے والوں کی آج شکست ہوئی، دھوکے سے عوام کو نہیں ہرا سکتے، سلمان اکرم راجہ