سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

طلبہ کے موبائل فون کے استعمال وغیرہ پر پابندی عائد ہوگی،محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

بدھ 1 مئی 2024 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکزمیں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی، طلبہ کے موبائل فون کے استعمال وغیرہ پر پابندی عائد ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکزمیں ہتھیاروں کی نمائش،فوٹو سٹیٹ کاپی کے آئوٹ لیٹس کے کام کرنے پرپابندی ہوگی،اضلاع ایس ایس پیزامتحانات کے اوقات کے دوران سخت حفاظتی اقدامات کو برقراررکھیں۔محکمہ جامعات و بورڈز کی سفارش پر محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 میں نافذ کی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں