پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا پورٹس مائو تھ یو- کے کا دورہ، رائل نیوی کے جہازوں کے ساتھ باہمی مشقوں کا انعقاد
اتوار 22 جولائی 2018 20:50
(جاری ہے)
جہاز کووسیع الیکٹرانک اور پرنٹ کوریج دی گئی۔
پی این ایس اصلت کی پورٹس مائوتھ پورٹ کال کے موقع پر،پاک بحریہ کے مشن کمانڈر اور ان کے ہمراہ پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ آفیسر نے یو- کے میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ، پاکستان میں تعینات یو- کے کے ہائی کمشنر، پورٹس مائوتھ کے لارڈ میئر، اسسٹنٹ چیف آف سٹاف (شپس)کمانڈ ہیڈکواٹرز اور کمانڈر نیول بیس سے ملاقاتیں کیں۔ مزید برآں، پاک بحریہ کے افسروں، سی پی اوز اور سیلرزنے بشمول HMS Victory کے مختلف رائل نیوی کے ٹریننگ کے اداروں کا دورہ کیا۔ HMS Victory رائل بحریہ کے فرسٹ سی لارڈ کا فلیگ شپ ہے۔پاک بحریہ کے جہاز کی یونائیٹڈ کنگڈم میں موجوددگی کے دوران میزبان ملک کے ساتھ بالعموم اور رائل بحریہ کے ساتھ بالخصوص پیشہ ورانہ اور سماجی ملاقاتوں کا انعقاد کیا گیا۔پاک بحریہ اور رائل بحریہ میں قیامِ پاکستان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ پچھلے کئی سالوں سے رائل بحریہ کی مہیا کی گئی تربیتی سہولیات اور ٹیکنیکل مشوروںنے دونوں بحری افواج کے مابین قریبی تعلقات کی تقویت کو ایک ٹھوس بنیاد دی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین نہ صرف ٹریننگ ، ٹیکنیکل کوپریشن اور اعلیٰ درجے کے دوروں میں قریبی تعاون جاری ہے بلکہ مضبوط سیاسی، سفارتی، معاشی اور بحری تعلقات بھی قائم ہیں۔ پاک بحریہ کی میری ٹائم کے شعبے اور افرادی قوت کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بہتر بنانے میں کاوشوں کو بھی رائل نیوی کے عہدیداروں نے سراہا۔دورے کے دوران پی این ایس اصلت پر استقبالیہ بھی دیا گیا۔ غیر ملکی سفارتکاروں، یو- کے کی بحریہ کے افسروں اور نمایاں پاکستانی شخصیات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیکنڈ سی لورڈ، وائس ایڈمرل انتھونی رداکن استقبالیہ کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر، جناب رحمان چشتی، برٹش پارلیمنٹ کے ممبر، پورٹس مائوتھ کے لارڈ میئر، یو-کے فارن اور کامن ویلتھ آفس اور یو- کے منسٹری آف ڈیفنس کے نمائندگان، کمانڈر پورٹس مائوتھ فلوٹیلا اور ڈیفنس اتاشی بھی موجود تھے۔ ایک کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے بے پناہ مسرت کے ساتھ پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔ یہ دورہ دونوں بحری افواج کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ جہاز کے دورے کے پروگرام میں یو- کے کے پانیوں میں پہلی دو طرفہ مشق بھی شامل ہے۔ پاک بحریہ اور رائل بحریہ کے مابین آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنانے اور باہمی تجربوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے بحری آپریشنز اور دیگر جنگی مشقیں بھی دورے کا حصہ ہیں۔ پی این ایس اصلت کا یہ دورہ یو- کے اور پاکستان میں دو طرفہ بحری تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی میئر کراچی کا 9مئی کے پرتشدد واقعات پر پاک فوج کے شہدا ء پر فخر کا اظہار
پیپلز پارٹی کے تحت چلنے والی بلدیہ عظمی سندھ حکومت کی مدد سے تمام ٹاؤنز میں کام جاری
دنیا اکنامک گلوبلائزیشن کی جانب بڑھ رہی ہے، چینی قونصل جنرل
سپر ہائی وے پر بڑے قبرستان کی دیوار توڑ کر قبضے کی کوشش
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
میٹرک امتحانات کے پیپر آؤٹ ہونا تعلیم کا جنازہ نکالنے کے مترداف ہے،پاسبان
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام اکاؤنٹ آفیسر بکس فنانس اینڈ اکاؤنٹس ارشد افتخار صدیقی کی ریٹائرمنٹ ..
کراچی؛ جھگڑے میں فائرنگ سے 3کیبل آپریٹر بچوں کا باپ ہلاک
پاکستان تحریک انصاف حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی اراکین اسمبلی کی جانب سے نو مئی واقعے پر سندھ اسمبلی ..
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ