وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے‘ خرم شیر زمان

ہفتہ 18 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء خرم شیر زمان نے عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر کراچی ڈویژن کی جانب سے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے اور ملک کو مضبوط اور مستحکم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو یہاں انصاف ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی، انصاف سب کے لئے یکساں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے اور عوام سے کئے جانے والے وعدے پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں