عارف مصطفیٰ جتوئی کا سندھ کے وزراء پر طنز

ہر وزیر نے تین تین بیویاں رکھی ہوئی ہیں ،یہاں آبادی کیسے کم ہوگی،جی ڈی اے رکن اسمبلی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 24 ستمبر 2018 19:43

عارف مصطفیٰ جتوئی کا سندھ کے وزراء پر طنز
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24ستمبر 2018ء) :رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفیٰ جتوئی نے اسمبلی میں کھڑے کھڑے سندھ کے وزراء پر طنزکرڈالا۔گرینڈڈیمو کریٹک الائنس کے رکن اسمبلی عارف مصطفیٰ جتوئی کا کہنا تھا ہر وزیر نے تین تین بیویاں رکھی ہوئی ہیں ،یہاں آبادی کیسے کم ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اقتدار کے ایوان ہوں اور کوئی شور شرابہ نہ ہو۔ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔

یہ سب ترقی یافتہ ممالک سے لے کر پاکستان تک کے سیاسی کلچر کا حصہ ہے۔تاہم پاکستان میں ایوان کے اندر بیٹھ کر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔قومی اسمبلی ہو یا صوبائی تمام ایوان ہی اپوزیشن کے ہنگامے اور نعرے بازی سے گونجتے نظر آتے ہیں۔تاہم اس حوالے سے سندھ اسمبلی کو خاص اعزاز حاصل ہے کیونکہ یہ اسمبلی سب سے زیادہ ایسے ہنگاموں کا شکار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین اسمبلی کی حکومتی اراکین سمیت اسپیکر سے نوک جھونک کسی سے ڈھکی چھی نہیں ہے تاہم کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چھوڑا ایک جنلہ ہنگامہ برپا کر دیتا ہے ۔ایسا ہی کچھ آج بھی ہوا جب سندھ اسمبلی میں آبادی کو قابو میں لانے کے حوالے سے بحث جاری تھی کہ رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفیٰ جتوئی نے اسمبلی میں کھڑے کھڑے سندھ کے وزراء پر طنزکرڈالا۔گرینڈڈیمو کریٹک الائنس کے رکن اسمبلی عارف مصطفیٰ جتوئی کا کہنا تھا ہر وزیر نے تین تین بیویاں رکھی ہوئی ہیں ،یہاں آبادی کیسے کم ہوگی۔یہ سنتے ہی ایوان میں ہنگامہ برپا ہو گیا تاہم سندھ اسمبلی کے اسپیکر کافی دیر تک اس معاملے کو ٹھنڈا کرنے میں لگے رہے اور بالآخر وہ اس میں کامیاب ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں