صوبائی وزیربلدیات سعید غنی کا انتظار حسین کے گھر آمد بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 26 ستمبر 2018 16:12

صوبائی وزیربلدیات سعید غنی کا انتظار حسین کے گھر آمد بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی ، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ،راشد حسین ربانی اور خالد لطیف بدھ کو پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماء انتظار حسین کے ساتھ چھوٹے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن ،سٹی ایریاز کے صدر و جنرل سیکریٹری بھی موجود تھے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے انتظار حسین سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں