کراچی ،گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی ملاقات

صوبہ کے انتظامی امور ،بہتر نظم و نسق کے اقدامات کی ضرورت ،صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں ،وفاق کے زیر انتظام اسکیموں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 26 ستمبر 2018 20:25

کراچی ،گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میںصوبہ کے انتظامی امور ،بہتر نظم و نسق کے اقدامات کی ضرورت ،صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں ،وفاق کے زیر انتظام اسکیموں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ افسران کی ذاتی دلچسپی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے،حکومت کے وژن کے تحت جامع طریقہ سے عملی اقدامات میں بھی افسران کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی صحت و تعلیم سماجی شعبہ کا اہم جزو ہیں ان کی بہتری کے کئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ نے گورنرسندھ کو اپنی تعیناتی اور صوبہ میں اپنے تجربہ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل وہ صوبہ کے کئی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ، بحیثیت چیف سیکریٹری سندھ میری پوری کوشش ہوگی کہ حکومت کے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچائے جا سکیں ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں