والد کی عدالت میں پیشی پر بختاور بھٹوزرداری برہم ہو گئیں

میرے والد قانون کا احترام کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ہمارے سابق آمر کہاں ہیں وہ کیوں ابھی گالف کورس میں پائے جاتے ہیں ٹوئیٹرپیغام

منگل 13 نومبر 2018 17:36

والد کی عدالت میں پیشی پر بختاور بھٹوزرداری برہم ہو گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ میرے والد آج بھی عدالت میں اپنی عبوری ضمانت کے لیے پیشی بھگت کر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پیغام میں بختاور بھٹوزرداری نے کہاکہ عدالت میں جانا مسئلہ نہیں،میرے والد نے زندگی عدالتوں میں گزاری ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے والد قانون کا احترام کرتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ہمارے سابق آمر کہاں ہیں وہ کیوں ابھی گالف کورس میں پائے جاتے ہیں انہوں نے سوال کیا کہ کیا احتساب منتخب سویلین سیاستدانوں کا ہی ہونا ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں