آئی کیپ نے سرٹیفیکیٹ ان اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 15 نومبر 2018 00:30

ْ کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) نے سرٹیفیکیٹ ان اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس (سی اے ایف) امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ امتحانات ستمبر 2018 میں منعقد ہوئے تھے۔ آئی کیپ کے مطابق سی اے ایف امتحانات میں 1046 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 7401 نے مستقل کریڈٹ حاصل کیے۔

بہترین کارکردگی پر آئی کیپ نے طالب علموں کو گولڈ میڈل اور امتیازی اسناد سے بھی نوازا ہے۔ علوینا سحر بنت غلام مرتضیٰ خان نے فنانشنل اکاؤنٹنگ اینڈ رپورٹنگ ٹو میں بہترین کارکردگی پر آئی کیپ گول میڈل (امینہ خطیب فاؤنڈیشن) اور محمد حسیب عمران ولد محمد عمران فیضی نے سی اے ایف امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آئی کیپ کسباتی میموریل گولڈ میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

امتیازی اسناد حاصل کرنے والے طالب علموں میں حائقہ پٹیل بنت محمد رفیق پٹیل (انٹروڈکشن آف اکاؤنٹنگ)، محمد شایان صدیقی ولد محمد اسلم صدیقی (انٹروڈکشن ٹو اکنامکس اینڈ فنانس)، محمد شہباز ولد محمد اقبال اعوان (بزنس لاء اینڈ فنانشل اکاؤنٹنگ اینڈ رپورٹنگ ون)، مشال لئیق بنت لئیق احمد ( بزنس مینجمنٹ اینڈ بیہوریل اسٹڈیز)، سید محمد سعد بن ارشد ولد ارشد سمیع (پرنسپلز ان ٹیکسیشن)، محمد احسن اشفاق ولد رانا اشفاق احمد (فنانشل اکاؤنٹنگ اینڈ رپورٹنگ ٹو)، یاسین ولد عبدالرزاق ( کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنگ) اور محمد حسیب عمران ولد محمد عمران فیضی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں