کراچی کو اتنا خوبصورت بنائیں گے کہ پوری دنیا سے لوگ دیکھنے آئیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

تمام پرانی عمارتوں کو اصل شکل میں بحال کیا جائے گا،یہ ہم سب کا شہر ہے اور ہم سب کو مل کر اسے خوبصورت بنانا ہے،میئر کراچی سے گفتگو

منگل 20 نومبر 2018 17:21

کراچی کو اتنا خوبصورت بنائیں گے کہ پوری دنیا سے لوگ دیکھنے آئیں گے،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو اتنا خوبصورت بنائیں گے کہ پوری دنیا سے لوگ دیکھنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو میئر کراچی وسیم اختر کو فون کر کے شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت دی کہ ایمپریس مارکیٹ کی بحالی کے کام میں ہیریٹیج کے ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ اصل شکل میں بحال ہوسکے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی کی تمام پرانی عمارتوں کو اصل شکل میں بحال کیا جائے گا،یہ ہم سب کا شہر ہے اور ہم سب کو مل کر اسے خوبصورت بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں