سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کردیا

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا بھی فیصلہ، اس پراجیکٹ سے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 35ہزار حجاج مستفید ہوں گے

پیر 10 دسمبر 2018 14:24

سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2019 کا معاہدہ طے پانے کے بعد حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کردیاگیا ہے۔ترجمان مذہبی امور کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق حج معاہدہ 2019 پر پاکستان اور سعودی عرب کے وزرا نے دستخط کئے جس کے تحت پاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

اس دوران روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس پراجیکٹ سے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے۔ منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہوگا۔ترجمان کے مطابق معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کر رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں