قائد اعظم محمد علی جناح کی اصل تقاریر کو جان بوجھ کر عوام سے دور رکھا جا رہا ہے،سینیٹر رضا ربانی
پیر 17 دسمبر 2018 17:07
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اس تاریخی عمارت میں جو آئین میں 18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کی تحویل میں آ گئی تھی، ان میں سے ایک سہولت بھی فراہم نہیں کی جا سکی ۔
سینیٹر ربانی نے کہا کہ قائد اعظم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے ۔انھوں نے قائد کی 11 اگست،1947 کی تقریر کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس تقریر کو تلاش کرنا مشکل ہے کیونکہ اس میں بنیادی انسانی حقوق،اقلیتوں کے حقوق کا ذکر اور یہ بات کی گئی ہے کہ پاکستان مذہبی ریاست نہیں ہو گی۔یہی وجہ ہے کہ فلیگ اسٹاف ہائوس میوزیم ، لائبریری اور سمعی و بصری مرکز سے محروم ہے تاکہ لوگوں کو معلوم نہ ہو سکے کہ پاکستان کے قیام کا اصل مقصد کیا تھا۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ 11 جنوری،1955 کے ایک حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت قائد اعظم کے تین بنیادی اصولوں اتحاد ،ایمان ،تنظیم کی ترتیب بدل کر ایمان، اتحاد، تنظیم کر دی گئی ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکمران اشرافیہ جب بھی تبدیلی کی بات کرتی ہے تو دو باتوں ،صوبائی خود مختاری اور پارلیمانی طرز حکومت کو چھوڑ دیتی ہے اور یہ دونوں باتیں قائد اعظم ممحمد علی جناح کو دل سے عزیز تھیں۔جناح سوسائٹی کے صدر ،لیاقت مرچنٹ ستارہ ء امتیاز نے کہا کہ جناح سوسائٹی ،قائد اعظم کے انتقال کو سات دہائیاں گزر جانے کے باوجود اب بھی قومی تعمیر کی مشق کے طور پر اس عظیم انسان کے اصولوں،تصوارات او رویژن کا فروغ چاہتی ہے اور ہم اس مقصد کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ ایس او ایس چلڈرن ولیج پاکستان کی بانی صدر ثریا انور نے ایوارڈ ملنے کے بعد اپنے ٹاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم عزت ، وقار مساوات اور سماجی انصاف کی بنیاد پر معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں قائد اعظم کی زندگی اور کردار سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔ ثریا انور گزشتہ چالیس سالوں سے سماجی کام کر رہی ہیں انھیں اس حوالے سے ماہر تصور کیا جاتا ہے اور غریب عوام کی تعلیم سے متعلق مسائل پر ان سے مشورہ کیا جاتا ہے۔ممتاز آرٹسٹ اور سماجی کارکن جمی انجنیئر نے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے ۔میں پاکستان کے گائوں دیہات میں جا کر وہاںکی زندگی کا قریب سے مشاہدہ کرتا ہوں اور پھر ان کے مسائل کے بارے میں سوچتا ہوں۔اس موقع پر امینہ سید نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ قائد اعظم پاکستان کو ایک متحد مستحکم اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے تھے۔جناح سوسائٹی23 اپریل1997 کو قائم کی گئی تھی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت