آئی جی سندھ نے جامشورو میں طالب علم کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے لیاقت یونیورسٹی میڈیکل اینڈ سائنس جامشورو میں طالب علم کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے اخبارات میں شائع خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کے خبر کے مندرجات کو سامنے رکھ کر تفتیش، تحقیق سمیت انٹیروگیشن کے مجموعی امور کو ہر لحاظ سے مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں