462 ارب کرپشن کیس: ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق درخواست پر 25 جنوری کو دلائل طلب

گواہ کے بیان کے ساتھ جو دستاویزات ہیں وہ ہمیں نہیں ملیں،ملزمان کے وکلاء کا اعتراض نیب پراسیکیوشن کے پاس مناسب معاونت موجود نہیں ، ایک آدمی ہے کیا کیا کریں گے،عدالت کے ریمارکس

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:16

462 ارب کرپشن کیس: ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق درخواست پر 25 جنوری کو دلائل طلب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) احتساب عدالت نے 462 ارب روپے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق درخواست پر 25 جنوری کو دلائل طلب کرلئے۔کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ واثق شیخ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت نیب کے گواہ واثق شیخ نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ اکتوبر 2016 میں نیب کی جانب سے خط ملا تھا، 2016 میں اسپتال میں جی ایم فنانس کے عہدے پر کام کرتا تھا، نیب کی جانب سیاسپتال کے اکاؤنٹس،پراپرٹی کی تفصیلات طلب کی گئیں،متعلقہ محکموں سے رکارڈ اکٹھاکیا اور نیب میں جمع کرایا ،جس پر ملزمان کے وکلائ نے عدالت میں اعتراض کیا کہ گواہ کے بیان کے ساتھ جو دستاویزات ہیں وہ ہمیں نہیں ملیں،جس پر عدالت نے ریمارکس دئے کہ آپ کو بھی ان دستاویزات کی نقول فراہم کردیتے ہیں، عدالت نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ نیب پراسیکیوشن کے پاس مناسب معاونت موجود نہیں ، ایک آدمی ہے کیا کیا کریں گے،دوران سماعت ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت میں بیرون ملک جانے کیلئے درخواست دائر کی جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ 28 جنوری سے 28 فروری تک علاج کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر 25 جنوری کو دلائل طلب کرلیے اور ریفرنس کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں