ڈاکٹر عاصم کے اسپتال سے دہشت گردوں کے علاج معالجہ کرانے کے مقدمہ کی سماعت 23 فروری تک ملتوی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:27

ڈاکٹر عاصم کے اسپتال سے دہشت گردوں کے علاج معالجہ کرانے کے مقدمہ کی سماعت 23 فروری تک ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال سے دہشت گردوں کے علاج معالجہ کرانے کے مقدمہ کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم ،انیس قائمخانی،روف صدیقی عثمان معظم پیش ہوئے میئر کراچی کے وکیل نے بتایا کہ مئیر کراچی بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ، جبکہ قادر پٹیل کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قادر پٹیل اسمبلی سیشن کے سلسلے میں اسلام آباد گئے ہیں،تفتیشی افسر عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے ہیں،عدالت نے عبدالقادر پٹیل کی ایک روز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جے ائی ٹی رپورٹ میں سے غائب پرچے نہیں مل پائے،عدالت کا محکمہ داخلہ،جے ائی ٹی سربراہ کو مکمل جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا مقدمہ میں ڈاکٹر عاصم،وسیم اختر، انیس قائم خانی ،روف صدیقی،قادر پٹیل،عثمان معظم بھی کیس میں نامزد ہیں جبکہ مرحوم رہنما ایم کیو ایم سلیم شہزاد بھی کیس میں نامزد تھے،عدالت نے مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں