نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی تیاری کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کردیا

آغا سراج کی 35 گاڑیوں اور کروڑوں روپے جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے،عدالت نے نیب کو 4ہفتوں میں ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا

بدھ 24 اپریل 2019 17:42

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی تیاری کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی تیاری کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آغا سراج کی 35 گاڑیوں اور کروڑوں روپے جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے،سراج درانی اور دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں،عدالت نے نیب کو 4 ہفتوں میں ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا چیف جسٹس نے نیب ڈائریکٹر سے کہا کہ یہ اب نیب کا سر درد ہے ہیڈ کوارٹر آپ کو اپروول دیتا ہے یا نہیں،سراج درانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سراج درانی جیل میں ہیں درخواست ضمانت کی سماعت جلد مکمل کی جائے،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم کیا بول سکتے ہیں صدیوں بعد بھی کچھ لوگوں کا ضمیر زنجیروں کے پیچھے ہے،نیب نے چار ہفتوں میں ریفرنس دائر نا کیا تو ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل سن لیں گے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں