صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ اور صوبائی وزیر آبپاشی سید ناصر حسین شاہ کے مابین تھر کول پاور منصوبوں کو پانی کی فراہمی کے لئے اجلاس

اتوار 19 مئی 2019 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) صوبائی وزیر برائے توانائی امتیاز احمد شیخ اور صوبائی وزیر آبپاشی سید ناصر حسین شاہ کی مشترکہ صدارت میں تھر کے مختلف پاور پلانٹس کو پانی کی فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں تھر کول پراجیکٹس کو مکھی فرش کینال سے پانی پہنچانے پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا مکہی فرش کینال سے تھر کول پراجیکٹس تک پانی آئندہ سال کے آغاز تک پہنچایا دیا جائے گا اور پانی فراہمی کے اس منصوبے پر 20 ارب روپے تک لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ تھر کول منصوبوں کو پانی کی مطلوبہ فراہمی سے زیر تعمیر بجلی گھر بروقت مکمل ھوسکیں گے ،تعمیر شدہ بجلی گھروں کی پیداور بڑھ جائے گی اور نئے بجلی گھروں کی تعمیر کا آغاز ھوگا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تھر کول بلاک 2 میں 4 ھزار میگا واٹ کے منصوبوں پر تھل نووا،تھر انرجی اور صدیق سنز لمیٹڈ کمپنیز کام کررہی ہیں جبکہ تھر کول بلاک 1 میں شنگھائی الیکٹرک 1320 میگا واٹ بجلی بنانے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔اجلاس میں سندھ کے محکمہ توانائی،محکمہ آبپاشی اور تھر کول پاور منصوبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے افسران نے شرکت کی اور نقشوں اور چارٹوں کی مدد سے پانی فراہمی کے منصوبے پر مفصل پریزینٹیشن دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں