مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں مسجد کے اند ر بم دھماکے کی مذمت

جمعہ 24 مئی 2019 21:46

مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں مسجد کے اند ر بم دھماکے کی مذمت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں مسجد کے اند ر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں لیکن انکو کسی صورت کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوئٹہ کے علاقے پشین آباد میں قائم مسجد رحمانیہ مسجد کے اندر دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد سے جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں