پن بجلی توانائی کا سب سے سستا ذریعہ ملک میں آبی ذخائرکی تعمیر ناگزیر ہے،

ملک میں متبادل ذرائع سے بھی بجلی کی پیداوار بڑھائی جارہی ہے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی بارے تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:14

پن بجلی توانائی کا سب سے سستا ذریعہ ملک میں آبی ذخائرکی تعمیر ناگزیر ہے،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پن بجلی توانائی کا سب سے سستا ذریعہ ہے ،ملک میں آبی ذخائرکی تعمیر ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو موصول ہونے والے بیان کے مطابق توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنا بھی ایک سستا ذریعہ ہے ، ملک میں متبادل ذرائع سے بھی بجلی کی پیداوار بڑھائی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی حدت میں اضافے کی وجہ سے ماحولیات پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ کو آکسیجن میں بدلنے کا قدرتی ذریعہ ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سستی توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی بچت زیادہ اہم ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں