ایک اور ہیلتھ ورکرواٹر بورڈ کے انجینئر ز کی غفلت اور لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گیا ، رفیق مسیح بغیر حفاظتی آلات کے سیوریج لائن میں دم گھٹنے سے جاں بحق

دوہیلتھ ورکرز ریاض مسیح اور مائیکل مسیح کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔یونائٹیڈ ورکرز یونین کا واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

اتوار 25 اگست 2019 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) واٹر بورڈ کی انتظامیہ اورانجینئر کی غفلت لاپرواہی اور بغیر حفاظتی آلات وانتظامات کے سیوریج کی مین لائنوں میں ہیلتھ ورکرز کو صفائی کے لیے پر ایک اور مسیحی ہیلتھ ورکراپنی قیمتی جان سے لانڈھی سی ون ایریا لانڈھی نمبر 2کی 24انچ قطر کی مین سیوریج لائن میں صفائی کے لیے اتارنے پر قیمتی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا جبکہ دیگر دوساتھی ہیلتھ ورکرریاض مسیح ولد یونس مسیح اور مائیکل مسیح ولد صادق مسیح کو شدید زخمی اور بے ہوش کی حالت میں جناح اسپتال پہنچادیا گیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،جنرل سیکریٹری اکرام خان مرکزی رہنما ریحان الٰہی ،امانت مسیح اور کامریڈ امرجلیل کے ہمراہ لانڈھی نمبر 2پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

لاش نکالنے کے لیے کھدائی کا عمل شروع کیا گیا اور گڑھا کھودکر پہلے اس میں سے پانی خشک کیا گیا پھر گٹر لائن میں پھنسی ہوئی لاش کو 6گھنٹے بعد نکال لیا گیا ۔

اس موقع پر کوئی ذمہ دار آفیسر موقع پر موجود نہیں تھا لاش نکالنے کی اطلاع پر عرصہ دراز سے لانڈھی کورنگی ڈویثرن کے سپرٹینڈنگ انجینئر سعید شیخ علاقے میں پہنچنے اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔مرحوم ہیلتھ ورکراسی علاقے میں واقع کرسچیئن کالونی IDایریا یا بابر مارکیٹ لانڈھی کا رہائشی ہے اس دوران پورے علاقے کی عوام جمع ہوگئی ۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔یونین کے جنرل سیکریٹری اکرام خان اور چیئرمین جوزف صنم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بلدیہ ٹائون میں جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرسنیل پرویز افتخار ولد ریاست کی موت کی تحقیقات کی جاتی اور وعدے کے مطابق مین سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے حفاظتی آلات کے ساتھ ہیلتھ ورکرز کو گٹرلائنوں میں اتارنے کا بندوبست کیا جاتا تو آج پھر ایک المناک سانحہ پیش نہیں آتا ۔

انہوں نے واقعے کی جوڈیشنل انکوائری کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چھٹی والے روز بغیر کسی حفاظتی انتظام کے ایک پرائیوٹ شخص ریٹائر سپرائزر سلیم گوچی نے گھروں سے ہیلتھ ورکرز کو بلواکر زبردستی بغیر حفاظتی انتظام کے مین سیوریج لائن میں اتارا اور یہ المناک سانحہ پیش آیا ۔ایکسیئن سیوریج لانڈھی کورنگی زون کے خلاف بھی غفلت لاپرواہی کی تحقیقات کروائی جائیں ۔بصورت دیگر یونین شدید احتجاج پر مجبور ہوجائے گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں