قاسم نوید قمر کی ٹنڈو محمد خان پریس کلب پر حملے کی مذمت

اتوار 15 ستمبر 2019 21:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان پریس کلب پر مسلح افراد کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملزمان کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کی اور کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور مفرور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ حکومت سندھ آزادی صحافت پر بھرپور یقین رکھتی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں وہ صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ٹنڈو محمد خان پریس کلب کے صدر مظفر رند سمیت تمام عہدیداروں کو بھی اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں