گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی گورنر ہائوس میں ملاقات

صوبہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:13

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی گورنر ہائوس میں ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ، اس موقع پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی اور صوبہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ عصر حاضر میں تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا سفر طے نہیں کرسکتے، صوبہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں اعلیٰ کوالیفائیڈ اور تجربہ کار اساتذہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے حکومت کی جانب سے صوبہ میں تعلیمی اداروں کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے گورنر سندھ کو مزید بتایا کہ تعلیمی اداروں با الخصوص پرائمری اور سیکنڈری اسکولز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی اپ گریڈیشن بھی کی جارہی ہے جبکہ تحقیقی سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں