نیب نے نوازشریف کے سابق سیکریٹری سعید مہدی ودیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:44

نیب نے نوازشریف کے سابق سیکریٹری سعید مہدی ودیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) نیب نے نوازشریف کے سابق سیکریٹری سعید مہدی ودیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔احتساب عدالت نے ملزمان کے خلاف ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں دائر کیے گئے ریفرنس میں نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 56 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، ملزمان پی ایس اوکا پیٹرول غیر قانونی طور پر ایڈمور کمپنی کو دیتے رہے،دیگر ملزمان میں سینیرجنرل منیجر مارکیٹنگ، پی ایس او عرفان خلیل قریشی ، سابق ایم ڈی ، پی ایس او نعیم یحی، سابق ایم ڈی زوالفقار علی جعفری ، ایڈمور گیس کمپنی کے رضی احمد حنفی اور انور مسعود زیدی بھی ملزمان میں شامل ہین ملزمان نے ن لیگ کے دور حکومت 2010 سے 2015 تک قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ملزمان پر کرپشن،اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں