بلوچستان میں ایف سی کو 15 روز کیلئے پولیس کے اختیارات دے دیئے گئے

پیر 6 مئی 2013 00:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے بھر میں فرنٹیئر کور کو 15 دن کیلئے پولیس کے اختیارات دے دئیے، ایف سی کو پہلے یہ اختیارات صرف کوئٹہ میں حاصل تھے۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان کیپٹن(ر) اکبر درانی نے میڈیا کوبتایا کہ بلوچستان بھر میں ایف سی کو 15 دن کیلئے پولیس کے اختیارات عام انتخابات کے پرامن انعقاد کی بنا پر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ صوبے میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور فوج کے تمام اضلاع میں پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے کسی پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات نہیں ہوگی بلکہ صرف کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام حساس اضلاع کے پولنگ اسٹیشنوں پر 5 ایف سی اہلکار، 5 پولیس اہلکار اور 2 بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ اکبر درانی نے بتایا کہ میر عالی بگٹی پرسوں ڈیرہ بگٹی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہاں انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں