ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ

ایران سے یومیہ 1 ہزارمیٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جا رہی تھی، درجنوں ایل پی جی کنٹینرزپاک ایران سرحد پرپھنس گئے

بدھ 26 فروری 2020 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی جب کہ گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 500، کمرشل سلنڈر 2 ہزارروپے تک مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایران سے یومیہ 1 ہزارمیٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جا رہی تھی، سرحد کی بندش سے درجنوں ایل پی جی کنٹینرزپاک ایران سرحد پرپھنس گئے، سرحد بندش سے پاکستان میں ایل پی جی بحران شدت اختیارکرنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی سیکٹر کے لیے کوئی طویل المدتی پالیسی موجود نہیں ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بحران سے بچنے کے لئے متبادل آپشن پرغور کرے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں