پاکستان مضبوط اور جاندار خارجہ اور تجارتی پالیسی بنائے،محمد فائق شاہ

امریکی صدر کا بھارت میں کھڑے ہو کر پاکستان کی تعریف اور ثالثی کی پھر پیشکش خوش آئند ہے،چیئرمین امن ترقی پارٹی

بدھ 26 فروری 2020 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہٴ بھارت پر سول سوسائٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط معاشی اور خارجہ پالیسی اِس وقت پاکستان کی قسمت بدل سکتی ہے، امریکی صدر نے بھارت میں کھڑے ہو کر پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی اور پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی یہ ہماری سفارتی کامیابی ہے، جو خوش آئند ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ بھارت ، امریکہ تجارتی معاہدے کی ناکامی پاکستان کیلئے ایک نادر موقع ہے کہ وہ جاندار تجارتی پالیسی بنائے، اُنہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف (FATF)اور امریکی سے تجارتی معاہدے میں بھارت کی ناکامی پاکستان کو فائدہ دے سکتی ہے ، اُنہوں نے امریکہ، طالبان معاہدے اور امریکی ضرورت کو دانش مندی سے دیکھنے کا مشورہ دیا ، محمد فائق شاہ نے کہا کہ دُنیا بھارت میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں ،مسلمانوں کے ساتھ ظلم اور13افراد کی ہلاکت کا نوٹس لے، اور خطے کو ’’ہندو طالبان ‘‘ کی دہشت گردی کو محفوظ کرے ، افغانستان میں دیر پا امن کیلئے بھارت کو لگام دینی ہوگی ، یہی دُنیا اور خطے کے مفاد میں ہے ، امن ترقی پارٹی تجارتی اور سفارتی محاذ پر اس جدو جہد کو تیز کرے گی ،محمد فائق شاہ نے کہا کہ بھارت اور امریکہ دفاعی معاہدوں سے خطے کا توازن بگڑے گا، چین کے صدر کو پاکستان آکر دفاعی معاہدے کرنے چاہیے تاکہ توازن برقرار ہو سکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں